ایڈنبرا: (دنیا نیوز) سکاٹ لینڈ کی ایک کمپنی پچھلے چند سال سے استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کے ذریعے سڑکیں بنا رہی ہے۔ یہ یہ روایتی سڑکوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ پائیدار ہوتی ہیں۔
استعمال شدہ پلاسٹک کو سڑک کی تعمیر کیلئے کارگر بنانے کیلئے ایک طویل کیمیائی عمل سے گزارنا پڑتا ہے۔ تعمیراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سے بنی سڑکوں کی پائیداری صرف سرد ممالک تک ہی محدود ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ مشرقی ممالک کے گرم اور تیز دھوپ والے ماحول میں یہ سڑکیں شاید بہت جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیں گی۔