کوے کی ذہانت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین سوچ میں پڑ گئے

Last Updated On 25 March,2020 03:37 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) کوّوں کو عرصہ دراز سے چالاک سمجھا جاتا رہا ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ ان میں ہماری دانست سے کہیں زیادہ ذہانت ہو۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کوا دیگر جانوروں کے مقابلے کافی تیزطرار ہے جس کی مزید معلومات کیلئے انہوں نے بیٹی نامی کوے پر کچھ تجربات کئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیٹی کوے کو پنجرے کے اندر لوہے کی ایک تار مل گئی جس کے ایک سرے کو اس نے کسی چیزپر رکھ کرموڑ لیا اور ہک بنا کر پنجرے کے پاس پڑے پیکٹ سے گوشت کا ایک ٹکڑا نکال کر مزے سے لنچ کیا۔

ماہرین کوے کی اس ذہانت پر سوچ میں پڑ گئے کیونکہ اس کی یہ حرکت ان کے نزدیک ذہنی شعبدہ بازی سے قریب تھی۔