سائنسدانوں کی مدد کیلئے کرونا وائرس کا 20 لاکھ گنا بڑا مجسمہ

Last Updated On 25 March,2020 03:36 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں ایک انسٹالیشن آرٹسٹ لیوک جیریم نے کرونا وائرس کا ایک ایسا نمونہ بنایا ہے جو حجم میں اصل وائرس سے 20 لاکھ گنا بڑا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد وائرس پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کی مدد کرنا ہے۔ لیوک جیریم کا کہنا ہے کہ کرونا اور فلو کی کئی علامات ایک جیسی ہیں جس کی وجہ سے بغیر ٹیسٹ کے اس کی تشخیص مشکل ہے اور سائنسدانوں کو کرونا وائرس کا مشاہدہ کرتے ہوئے خوردبین کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک کوشش کی ہے کہ سائنسدانوں کوخطرناک وائرس پر تحقیق کے دوران آسانی فراہم کر سکوں۔