چنئی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کیلئے ’’کورونا ہیلمٹ ‘‘کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چنئی کی سڑکوں پر پولیس کو کورونا وائرس کی مائیکرو سکوپک تصویر کی طرح دکھنے والے تھری ڈی ہیلمٹ پہنے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
کورونا ہیلمٹ تیار کرنے والے آرٹسٹ گوتھم کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں عوام کورونا وائرس کی صورتحال کو لے کر غیر سنجیدہ ہے جبکہ پولیس ان لوگوں کو مسلسل گھر میں رہنے کی تاکید کر رہی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے جبکہ ایک پولیس انسپکٹر نے ہیلمٹ کو فائدہ مند قرار دیا ہے۔