برطانوی جوڑالاک ڈاؤن میں پتوں کا لباس پہن کر باہر آگیا

Last Updated On 01 April,2020 03:57 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی شہریوں نے بوریت دور کرنے اور لاک ڈاؤن کے دوران باہر گھومنے کا انوکھا طریقہ نکال لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک برطانوی جوڑے نے سر سے پیر تک پتوں والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کے باعث وہ کسی بڑے سے پودے کی مانند لگ رہے ہیں اور آرام سے باہر گھوم رہے ہیں۔

جب کوئی گاڑی آتی ہے تو وہ لوگ ایسے رک جاتے ہیں جیسے کوئی پودا ہو۔ برطانوی جوڑے کی قرنطینہ سے باہر آنے کے انوکھے طریقے کو پڑوسیوں نے خوب انجوائے کیا۔