منیلا: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے اور حکومتیں اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور سماجی دوری اختیار کرنے پر زور دے رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن میں لاک ڈاون پر عملدرآمد کروانے کیلئے تمام حدیں پھلانگ لی گئیں، پہلے تو فلپائنی صدر نے لاک ڈاون کا حکم توڑنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکی دے ڈالی تو فلپائنی پولیس بھی پیچھے نہ رہی اور انوکھی مہم کا آغاز کر دیا جس میں ایک چیک پوسٹ پر خالی تا بوت رکھ دیا گیاہے جس پر تحریر ہے گھر میں رہنا ہے یا تابوت میں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد لوگوں کو گھروں میں رہنے کے حوالے سے خبردار کرنا ہے۔ عوام نے فلپائن کی پولیس کے اس عمل کو خوف پیدا کرنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے تابوت ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔