گھرکا ایک کمرہ پڑھائی کیلئے مختص کرکے اسے سکول کا نام دیں

Last Updated On 07 April,2020 09:47 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں بچے اس وقت کورونا وائرس کے خوف سے گھروں تک محدود ہیں اور ان کی پڑھائی کا حرج ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین تعلیم نے 9 طریقے بتائے ہیں جس سے پڑھائی کا حرج نہیں ہو گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر کا ایک کمرہ پڑھائی کیلئے مختص کرکے اسے سکو ل کانام دے دیں، پلانر استعمال کریں، اسباق کے دوران وقفہ دیں، اساتذہ سے مدد لیں، بچوں کی دماغی صحت کا خیال رکھیں، سمجھانے کیلئے مختلف طریقے آزمائیں، آن لائن مدد لیں، تدریس میں سب گھر والوں کو شامل کریں اور بچوں کی رائے کو مقدم رکھیں۔

ماہرین کے مطابق ان طریقوں پر عمل کر کے بچوں کی تعلیم کا ہونے والا نقصان کسی حد کم کیا جا سکتا ہے کیونکہ جو تعلیم کا معیار مخصوص ادارے میں ہوتا ہے وہ گھر پر تو نہیں ہو سکتا تاہم یہاں وہ محاورہ صادق آتا ہے کہ بالکل نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔