لندن: (نیٹ نیوز) لندن کے رہائشی بین کوراشوک خود کو ’’سٹرنگ آرٹسٹ‘‘ یعنی دھاگے سے تصویریں بنانے والا مصور کہتے ہیں۔
یہ ہنر انہوں نے کہیں سے نہیں سیکھا لیکن پھر بھی اس کام میں ان کی مہارت حیرت انگیز ہے۔
اب تک وہ کئی مشہور شخصیات، مناظر اور جانوروں تک کی تصویروں کو دھاگے اور باریک کیلوں کی مدد سے کینوس پر اتار چکے ہیں۔
وہ اپنی مصوری کے شاہکار 900 سے 4000 پاؤنڈ تک میں فروخت کرتے ہیں۔
کسی بھی تصویر کی قیمت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ اسے بنانے میں کتنا وقت اورکتنا سامان استعمال ہوا ہے۔