پیرس: (روزنامہ دنیا) پیرس میں اپنے گھروں پر قرنطینہ کرنے والے شہریوں نے دلچسپ مشغلہ اپنا لیا ہے جس کی مثال ذہانت کا امتحان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس میں قرنطینہ کرنے والے شہریوں نے مصروفیت کا منفرد انداز اپنایا اور اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے ایک دوسرے کی ذہانت کا امتحان لیا اور معلومات عامہ سے متعلق سوال و جواب کرتے رہے۔ کورونا وائرس نے جہاں یورپی باشندوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے وہیں وہ ہمت بڑھانے کی کوشش کرتے دکھائی بھی دے رہے ہیں اور یہ مشکل وقت دلچسپ سرگرمیوں میں گزار رہے ہیں، ذہانت کا امتحان اس کی مثال ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق پریشان کن صورتحال میں سوچوں سے باہر نکل کر صحت مند سرگرمیاں اپنانا مشکل صورتحال کو جھیلنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔