شیر لاک ڈاؤن کے باعث خالی شہر کا جائزہ لینے سڑکوں پرآگیا

Last Updated On 08 April,2020 11:26 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر کی سڑکوں پر کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث پھیلے ہوئے سناٹے کو دیکھ کر جنگل کا شیر بھی باہر نکل کر چہل قدمی کرنے لگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہری اس وقت شدید خوف کا شکار ہو گئے جب انہوں نے شہر کی سڑکوں پر جنگل کے بادشاہ کو دندناتے دیکھا، دہشت کے مارے کئی شہریوں کی گگھی بندھ گئی اور وہ کسی کو شیر کی موجودگی سے آگاہ بھی نہ کر سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیر کورونا لاک ڈاون کے باعث شہر کی سڑکوں کو خالی پاکر شہر میں داخل ہوا تھا، شیر کافی دیر سڑکوں پر مٹر گشت کرتا رہا۔ بھارتی فاریسٹ سروس افسر نے شیر کی چہل قدمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شیر لوگوں کو گھروں میں رہنے پر زیادہ مجبور کرے گا۔