بھارت کا قومی مجسمہ کورونا فنڈ کیلئے برائے فروخت، اشتہار جاری

Last Updated On 09 April,2020 11:27 am

احمد آباد: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست گجرات میں نامعلوم افراد نے کورونا وائرس فنڈ جمع کرنے کیلئے اتحاد کی علامت والے مجسمے کو فروخت کرنے کا اشتہار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے لوگوں کو حکومت کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جس پرنامعلوم لوگوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کا نیا طریقہ اپنایا اور انہوں نے انٹرنیٹ پر ’’سٹیچو آف یونٹی‘‘ کو فروخت کرنے کا اشتہار دے دیا جس کی قیمت 300 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ ملنے والی رقم کورونا وائرس کے خلاف عوامی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کی جائے گی۔