نرس پر کھانسنے کی سزا 6 ماہ قید، 60 ہزار روپے جرمانہ

Last Updated On 09 April,2020 07:50 pm

لندن (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے متعدد ممالک نمٹ رہے ہیں، تاہم اس دوران اس مہلک وباء کے باعث ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد عالمی ادارہ صحت سمیت ممالک احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے مشورے دے رہے ہیں، تاہم برطانیہ سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جس نے سب کو ششدر کر دیا ہے، نرس پر کھانسنے والے شخص کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر لیورپول میں نرس پر کھانسنے والے 50 سالہ مریض ڈیوڈ نیوٹن کو 6 ماہ قید اور 300 پاﺅنڈ جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ مریض ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج تھا۔

نرس کی جانب سے کھانسنے اور تھوکنے سے منع کرنے پر مریض نے نرس پر دوبارہ کھانسا تھا، ہسپتال انتظامیہ نے پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کو طلب کیا۔

برطانوی پولیس نے مریض کو ایمرجنسی وارڈ سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور 300 پاﺅنڈ جرمانہ نرس کو بطور ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 

Advertisement