ایڈن برگ: (روزنامہ دنیا) لاک ڈاؤن کے باعث سکاٹ لینڈ میں والدین نے بچوں کی خاطر گھر میں ہی ریستوران کھول لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح سکاٹ لینڈ میں بھی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے۔ تفریحی مراکز، بچوں کے پلے ایریاز اور ریستوران بند ہونے کے باعث سکاٹش والدین نے انوکھا طریقہ اپنا لیا۔
والدین نے اپنے بچوں کیلئے گھر میں ہی ریستوران جیسا انتظام کیا، کھانے کے میز کو مینو کارڈ، گلاس، پلیٹوں اور ٹشوز سے سجایا گیا جبکہ باپ نے بچوں سے کھانے کا آرڈر لیا اور ماں ویٹر س بن گئی۔