بھارتی شخص نے اپنی موٹر سائیکل کو ‘’کورونا سواری’’ میں بدل دیا

Last Updated On 12 April,2020 05:00 pm

حیدر آباد دکن: (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک شخص نے اپنی موٹر سائیکل کو کورونا وائرس کی شکل دے دی تاکہ عوام میں اس وبا کا شعور پہنچایا جا سکے۔

بھارتی شخص نے موٹر سائیکل انجن میں تبدیلی کرکے اس کے اوپر کورونا وائرس کی شکل کا ایک خول نما ڈھانچہ بنایا ہے جو فائبر گلاس سے بنایا گیا ہے۔

اس پر شوخ سبز رنگ کیا گیا ہے۔ اس طرح یہ ایک کار کی شکل کا چلتا پھرتا کورونا وائرس دکھائی دیتا ہے۔

حیدر آباد دکن کے رہائشی سدھاکر یادیو نے یہ سواری عوامی شعور کے لئے بنائی ہے تاکہ لوگوں کو اس ہولناک وائرس سے خبردار کیا جا سکے۔