330 گھنٹوں میں 6 فٹ 7 انچ بڑا ریوبک کیوب بنانے کا ریکارڈ

Last Updated On 11 April,2020 09:24 am

لندن: (روزنامہ دنیا) دنیا کا سب سے بڑا ریوبک کیوب بنانے کا ریکارڈ ایک مرتبہ پھر برطانوی شہری نے جیت لیا۔

ٹونی فشر نامی برطانوی شہری نے ثابت کیا ہے کہ ثابت قدم رہا جائے تو عالمی ریکارڈ قائم کرنا کوئی بڑی بات نہیں، برطانوی شہری کے پاس 2016 سے 2018 تک دنیا کا سب سے بڑا ریوبک کیوب بنانے کا عالمی ریکارڈ تھا جسے کینیڈین شہری سپارک نے توڑ دیا تھا۔

ٹونی فشر نے 330 گھنٹوں کی مسلسل محنت سے 6 فٹ 7 انچ بڑا ریوبک کیوب بناکر ایک مرتبہ پھر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر کے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا ہے۔