جکارتہ: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، جبکہ متعدد ممالک سمیت اور ماہرین صحت شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہ کرتے رہتے ہیں، تاہم انڈونیشیا سے ایک دلچسپ خبر نے سب کو حیران کر دیا ہے، جہاں پر حجام نے مہلک وباء سے بچنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں بھی ایسے ہی کچھ حجام اپنے انوکھے طریقے کار کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہے ہیں، حجام نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی لباس تیار کر لیا جسے بال کاٹنے کے دوران پہن لیتا ہے جس کی مدد سے وہ بے خطر ہو کر گاہگوں کی حجامت بنا سکتا ہے۔
حجام کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں رائے قائم نہ کریں کیونکہ میں نے لباس مذاق میں یا مشہور ہونے کے لیے نہیں پہنا بلکہ ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے اور خود کو کورونا سے بچانے کا ایک طریقہ ہے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا بھی کورونا وائرس کی زد پر جس کے باعث ملک بھر ایمرجنسی نافذ ہے اور ہر غیر ضروری کاروبار بند کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا میں کورونا وائرس ی لپیٹ میں آکر اب تک ساڑھے 400 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 4557 افراد اب بھی وائرس میں مبتلا ہیں اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔