اوورسیز پاکستانی صبر کا مظاہرہ کریں، ان کی مشکلات کا اندازہ ہے: اسد قیصر

Last Updated On 13 April,2020 06:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کورونا کا چیلنج پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش ہے۔ معاملے سے نمٹنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کام کر رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانی صبر کا مظاہرہ کریں، ان کی مشکلات کا اندازہ ہے۔

تفصیل کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا وفاقی وزرا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے ہر شعبے پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی اس وبا سے نمٹنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ہر کمیونٹی شدید متاثر ہوئی ہے، ہمیں تارکین وطن کی مشکلات کا بھی علم ہے۔ کورونا کا چیلنج پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش ہے۔ قوم کو کورونا سے مل کر لڑنا ہوگا۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ زائرین اور تبلیغی جماعت کے معاملے پر ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ کورونا کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں، پوری دنیا کا ہے۔ اوورسیز پاکستانی صبر کا مظاہرہ کریں، ان کی مشکلات کا اندازہ ہے۔
 

Advertisement