عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو 15 مشینیں اور 15 ہزار ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کردیں

Last Updated On 13 April,2020 05:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو پندرہ ٹیسٹنگ مشینیں اور پندرہ ہزار ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کی ہیں۔

ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کو ان آلات کی فراہمی کے حوالے سے باضابطہ تقریب آج (پیر) صبح اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا گناراتھا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے یہ آلات کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے سے متعلق پاکستان کی کوششوں میں تعاون کے طور پر دیے ہیں۔ انہوں نے اس وبا پر قابو پانے کےلئےوزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ملک میں ذاتی تحفظ کے آلات کی کوئی کمی نہیں ہے کیونکہ ہم مقامی وسائل کے ذریعے ملکی ضرورتوں کو پورا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس وقت ملک میں 39 لیبارٹریاں فعال ہیں اور27 ایسی دیگر سہولتوں کو جلد فعال بنانے کےلئے کام کر رہے ہیں۔
 

Advertisement