نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک شخص کو غلط لاٹری ٹکٹ دے دیا گیا لیکن اس کی خوش قسمتی سے اس پر 20 لاکھ ڈالر انعام نکل آیا۔
ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے نواح میں 57 سالہ شخص نے ایک پٹرول پمپ پر گاڑی روکی تھی۔ وہ ٹائر میں ہوا بھرنا چاہتا تھا۔ ایئرمشین چلانے کے لیے اس کے پاس سکے نہیں تھے اس لیے وہ دکان کے اندر چلا گیا۔
اس نے دکان کے کلرک سے سکوں کے ساتھ 10 ڈالر کا لاٹری ٹکٹ بھی مانگا۔ کلرک نے غلطی سے 20 ڈالر کا ٹکٹ دے دیا۔
اس نے بتایا کہ کلرک کو غلطی کا احساس ہوا تو اس نے ٹکٹ بدلنے کی پیشکش کی۔ لیکن میرے اندر سے کسی نے کہا کہ مجھے وہی ٹکٹ لینا چاہیے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسا ہی کیا۔
مشی گن لاٹری کا کھیل سادہ سا ہے۔ ٹکٹ پر نمبر پوشیدہ ہوتے ہیں۔ اسے اسکریچ کیا جاتا ہے اور لکی نمبرز پر انعام نکل آتا ہے۔ اس شخص کے 15 نمبر میچ کرگئے اور وہ 20 لاکھ ڈالر انعام جیت گیا۔
A stop for some change led to a Macomb County man winning stacks of cash playing $2,000,000 Lucky 7’s! ➡️ https://t.co/HHRTQCIQIz pic.twitter.com/euIn3HzPG4
— Michigan Lottery (@MILottery) July 14, 2020
لاٹری جیتنے والے کو پیشکش کی جاتی ہے کہ وہ قسطوں میں پوری رقم وصول کرسکتا ہے یا کچھ رقم چھوڑ کر باقی ایک ساتھ لے سکتا ہے۔ اس شخص نے قسطوں میں 20 لاکھ کے بجائے یکمشت 13 لاکھ ڈالر قبول کرلیے۔
لاٹری جیتنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے نیا مکان خریدے گا اور باقی رقم محفوظ کرلے گا۔