35 سال پرانی ویڈیو گیم 2 کروڑ روپے میں نیلام ہوگئی

Last Updated On 17 July,2020 11:27 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) آج سے 35 سال پہلے 1985 میں بنائی گئی مشہور ویڈیوگیم ’’سپرماریوبرادرز‘‘ کو ایک شخص نے آن لائن نیلامی میں ایک لاکھ 14 ہزار امریکی ڈالرز (تقریباً2 کروڑ روپے پاکستانی) میں خرید لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس گیم کی ایک اوریجنل ڈبہ بند کاپی آج تک ایک امریکی شہری کے پاس محفوظ تھی جسے اس نے ڈیلاس کے ہیری ٹیج آکشنز میں نیلامی کیلئے رکھا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ’’سپرماریو برادرز‘‘گیم کو ’’ماریو بروس‘‘بھی کہا جاتا ہے، یہ اپنے وقت کی مقبول ترین ویڈیو گیم تھی جس کے اب تک کئی نت نئے ورژن سامنے آچکے ہیں بلکہ اس پر فلم بھی بن چکی ہے۔