لاہور: (دنیا نیوز) بہت ہی کم لوگ ہوں گے جو جانتے ہوں گے کہ جینز پینٹ کی سامنے والی پاکٹ کے اوپر بنائی گئی چھوٹی جیب فیشن ہے یا پھر اس کا کوئی مقصد بھی ہے۔
دنیا بھر کے لوگ بالخصوص نوجوان جینز کی پینٹ بڑے شوق سے پہنتے ہیں جبکہ کچھ لوگ تو اسے اپنی فیورٹ پینٹ قرار دے کر کئی کئی دنوں تک ایک ہی پینٹ پہن کر انجوائے کرتے ہیں لیکن ان میں سے بہت ہی کم لوگ ہوں گے جو جانتے ہوں گے کہ جینز پینٹ کی سامنے والی پاکٹ کے اوپر بنائی گئی چھوٹی جیب فیشن ہے یا پھر اس کا کوئی مقصد بھی ہے۔
تحقیق کے مطابق 1873ء میں پہلی بار جینز کی پینٹ متعارف کرائی گئی تو اس وقت اس کی 2 جیبیں سامنے کی طرف اور 2 پیچھے کی طرف بنائی جاتی تھیں،تھوڑے عرصے بعدسامنے کی جیبوں کے اوپر چھوٹی جیب بھی بنائی گئیں ، جسے آفیشل طور پر منی پاکٹ یا پھر ففتھ پاکٹ کا نام دیا گیا۔
جینز پینٹ کی تاریخ کے مطابق اس جیب کا سب سے بڑا مقصد اس میں خوش قسمتی کا سکہ رکھنا تھا جب کہ اس کے ساتھ ہی اس کی ایک اور خصوصیت یہ تھی کہ اس میں انگلی ڈالتے ہیں اس کے اندر پھنس جاتی تھی اور کوئی اس میں سے سکہ نکال ہی نہیں سکتا تھا۔
اس چھوٹی سی جیب میں ٹوتھ پک بھی رکھ سکتے ہیں جسے آپ ایمرجنسی میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس جیب کا سائز سنیک ہولڈر رکھنے کیلئے بہترین ہے۔
ببل گم کا چھوٹا پیکٹ یا پھر ماؤتھ فریشنر باآسانی اس جیب میں فٹ آجاتا ہے ۔گٹار بجانے والا آلہ پلیکٹرم اکثر کھو جاتا ہے ایسے میں یہ چھوٹی سی جیب اسے محفوظ رکھنے میں کام آتی ہے۔
اکثر لوگ سگریٹ پینے کیلئے لائٹر کا استعمال کرتے ہیں لیکن اسے گھر پر بھول جاتے ہیں تو اس کا حل جینز کی اس جیب میں ہے جس میں لائٹر یا ٹشو پیپر محفوظ رہتا ہے ۔ اس جیب کا سب سے اہم اور قیمتی استعمال اس میں ٹکٹ رکھنا ہے کیونکہ لوگ اکثر ٹکٹ کھو دیتے ہیں یا پھر گھر میں ہی بھول آتے ہیں لیکن اس جیب میں رکھیں اور بے فکر ہو جائیں۔