کورونا وائرس کو گالیاں دینے کا مقابلہ، انڈونیشیا میں تیاریاں

Last Updated On 14 July,2020 11:01 am

جکارتہ: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے لوگ مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں مگر انڈونیشیا میں اس وائرس کو شکست دینے کیلئے سب سے منفرد طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگیا کارٹا میں ایک نجی تنظیم عالمی سطح پر ایک مقابلے کا اہتمام کررہی ہے جس میں لوگوں کو اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے کورونا وائرس کو گالیاں نکالنے کا کہا جائے گا۔

اس مقابلے میں جیتنے والے کو بادشاہ کو گالیاں دینے کے ٹائٹل سے نوازا جائے گا اور اس کے علاوہ اسے کافی کا ڈبہ، تین کتابیں، گالیوں کا مقابلہ جیتنے کا سرٹیفکیٹ، ایک ٹی شرٹ، روزانہ کے استعمال کی اشیا اور ایک لائٹر بھی دیا جائے گا۔
 

Advertisement