ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس میں طیارے کے اندر بن بادل برسات نے مسافروں کو چھتریاں نکالنے پر مجبور کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز چھت سے پانی ٹپکنے پر کچھ مسافروں نے چھتریاں نکالیں جب کہ کچھ مسافر اس پانی میں بھیگتے رہے۔
مسافروں کی چھتری پکڑے ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایئر لائن حکام نے واقعہ کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں افراد یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے کرنے میں مصروف ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ گرمی سے ستائے لوگ روسی طیارے میں سفر کر کے بارش کا لطف اٹھائیں۔
Volo interno russo #Chabarovsk-Sochi della Rossiya Airlines
— #POLiticamenteScorrettoFR (PolScorr) July 11, 2020
I passeggeri sono stati costretti ad usare ombrelli per ripararsi da goccioloni d'acqua, parrebbe per un guasto all'aria condizionata
Ora sotto inchiesta
Non vi lamentate dei treni italiani...pic.twitter.com/HKB1ab66rd