مونٹریال: (روزنامہ دنیا) کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ایک ریسٹورنٹ نے ہوٹل میں آنے والے گاہکوں کے درمیان سماجی دوری کو یقینی بنانے کیلئے ملبوسات کی نمائش کیلئے استعمال ہونے والے مجسمے تیار کئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیوبیک شہر میں واقع بڑے ریسٹورنٹ لی مونارک نے کچھ دن پہلے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کیں۔ ریستوران انتظامیہ نے گاہکوں کے مابین سماجی فاصلے کا احترام یقینی بنانے کیلئے 30 مجسمے میزوں کے اطراف میں کھڑے کئے ہیں۔
خوبصورت ریستوران کے مالک اور اس کے مرکزی شیف جیریمی باسٹین نے کہا کہ ہم گاہکوں کے مابین پلاسٹک سے بنی میزیں یا دیگر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بجائے ایک نیا طریقہ اپنا چاہتے تھے کیونکہ سماجی دوری کیلئے اس طرح کی رکاوٹیں دوسرے لوگ بھی اختیار کرتے ہیں اور یہ معمول کی بات ہے۔