16 فٹ لمبی اور شکار کرنے والی خطرناک ڈولفن

Last Updated On 15 July,2020 10:39 am

وسکونسن: (روزنامہ دنیا) ڈولفن ایک معصوم سا آبی جانور ہے لیکن آج سے ڈھائی کروڑ سال پہلے اسی ڈولفن کا کم از کم ایک ارتقائی رشتہ دار جسامت میں موجودہ ڈولفن سے کہیں بڑا تھا بلکہ وہ قدیم پانیوں کا خطرناک شکاری بھی تھا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ڈولفن جس کا سائنسی نام انکلورہزا ٹائڈیمانی ہے، 15.7 فٹ لمبی تھی۔ اگرچہ اس کا اوّلین مکمل رکاز 1990 میں موجودہ ساؤتھ کیرولینا سے برآمد ہوچکا تھا، حالیہ چند برسوں کی تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ اس کے خد و خال آج کی ڈولفن سے مشابہت رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں ہڈیوں کی بناوٹ، جبڑے کی ساخت، دانتوں کی ترتیب اور ساخت سے پتہ چلا کہ یہ معدوم قسم انتہائی خطرناک شکاری تھی۔ ریسرچ جرنل ‘‘کرنٹ بائیالوجی’’ کے تازہ شمارے میں آن لائن ہونے والی رپورٹ کے مطابق، ماہرین کا خیال ہے کہ اورکا وہیل اور ڈولفن کا ارتقا ایک دوسرے کے ساتھ اور ایک جیسے انداز سے ہوا تھا۔