انسان جیسے دانت اور ہونٹ والی مچھلی نے ششدر کردیا

Last Updated On 17 July,2020 11:19 am

کوالالمپور: (روزنامہ دنیا) حیران کن طور ہر ایک ایسی مچھلی کی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس کے دانت اور ہونٹ بالکل انسانوں جیسے ہیں اور یہ انسانوں کی طرح ہنس بھی رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں مچھیرے کے ہاتھ لگنے والی اس مچھلی کو دیکھ کرصارفین ششدر رہ گئے۔ ملائیشیا میں ایسی مچھلیاں کثیر تعداد میں پائی جاتی ہے جن کے دانت انسانوں کی طرح ہوتے ہیں تاہم اتنی مشابہت کبھی دیکھنے کو نہیں ملی۔

کوالالمپور میں اس مچھلی کو ’’ٹریگر فش‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریگر فش کی 40 کے قریب اقسام ہیں جن میں سے بیشتر گہرے رنگوں کی ہیں، یہ مچھلیاں گرم پانی کی گہرائی میں اپنے گھر بناتی ہیں۔