نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر کی دیواروں سے شہد بہنے لگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنسلوانیا کی بَکس کاؤنٹی کے علاقے پرکیزی میں ایک گھر کی دیواروں سے لیس دار پُراسرار چیز نکلنے لگی تو گھر والے حیران ہو گئے، بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ یہ شہد ہے۔
گھر کی مالکن آنڈریا ایزابیل کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز علاقے میں زوردارطوفان کے بعد شہد کا پتہ چلا، میرا خیال تھا کہ شاید طوفان میں پانی سے دیواروں میں کوئی خرابی آ گئی تاہم بعد میں پتہ چلا یہ شہد ہے، بی فارم کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دیواروں کے اندر مکھیوں کی پوری کالونی نے بسیرا کر لیا ہے۔