شنگھائی: (روزنامہ دنیا) روبوٹس نے کھیلوں کی دنیا میں انٹری دیدی اور اب روبوٹ کوچ بن کر ٹیبل ٹینس کھیلنا سکھائیں گے
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹس ماہر کھلاڑیوں کی طرح ٹیبل ٹینس کھیل رہے ہیں، یہ روبوٹس چین کے شہر شنگھائی کی سپورٹس یونیورسٹی نے حال ہی میں متعارف کرائے ہیں اور ان کا نام ٹیبل ٹینس روبوٹ کوچ رکھا ہے۔
یوں تو روبوٹس نے صنعتوں سے لے کر سکیورٹی تک مختلف میدانوں میں کردار سنبھال رکھے ہیں تاہم کھیلوں کی دنیا میں روبوٹ کی اس انٹری کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے، مذکورہ ٹینس روبوٹ نہ صرف ٹینس کھیلتا ہے بلکہ کھیل کے گر بھی سکھاتا ہے۔ اس روبوٹ کو کھیلتے دیکھ کر جہاں بڑے حیران ہیں وہاں بچے خوب پرجوش ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ روبوٹ کارکردگی کیسی دکھاتے ہیں۔