کوالالمپور: (روزنامہ دنیا) ملائشین شہری نے ایک مرتبہ پھر دوست کے سر رکھے 50 تربوز ساٹھ سیکنڈ میں کاٹ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا میں ایسے لوگ کثرت سے پائے جاتے ہیں جو اپنے کارناموں سے نہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہیں۔ ملائشیا سے تعلق رکھنے والی شہری نے ایک مرتبہ پھر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کراکے دنیا کو حیران کردیا۔
عشریتا فرمان نامی شہری اس سے قبل 600 عالمی ریکارڈ حاصل کرچکا ہے۔ مذکورہ شہری نے حالیہ ریکارڈ 50 تربوز ایک منٹ میں خنجر سے کاٹنے کا ریکارڈ بنایا ہے جو انہوں نے اپنے دوست کے سر پر رکھ کر کاٹے ہیں۔ اس سے قبل فرمان 26 توبوز اپنے پیٹ پر رکھ کر ایک منٹ میں کاٹنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔