نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں خاتون سبزی فروش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو کہ انگریزی میں احتجاج کرنے کے ساتھ دعویٰ بھی کر رہی ہیں کہ انہوں پی ایچ ڈی بھی کر رکھی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رئیسہ انصاری نامی خاتون نے اس وقت میونسپل حکام کے خلاف احتجاج کیا جب انہیں سڑک کے کنارے سے سبزی کا ٹھیلا ہٹانے کو کہا گیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبزی فروش خاتون انگریزی میں یہ کہہ رہی ہیں کہ میونسپل آفیسر یہاں سبزی فروشوں کو ہراساں کرتے ہیں۔
In Indore a vegetable vendor Raisa Ansari protested against the municipal authorities when they came to remove the handcarts of vegetables.The woman later claimed that she has done Phd in Materials Science from DAVV Indore. @ndtvindia @ndtv @GargiRawat #lockdown #COVID19 pic.twitter.com/RieGffTMyP
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) July 23, 2020
خاتون سے جب انکی تعلیم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ریسرچ سکالر رہ چکی ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے اندور کے بازاروں میں بار بار کی جانے والی روک ٹوک نے سبزی اور پھل فروشوں کو پریشان کر دیا ہے۔
خاتون سے جب یہ سوال کیاگیا کہ وہ کوئی اچھی نوکری کیوں نہیں کرتی تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے نوکری نہیں ملتی، مجھے نوکری کون دے گا؟ یہاں لوگوں کے دماغ میں یہ چیز ہے کہ کورونا وائرس مسلمانوں کی وجہ سے پھیلا ہے اور میرا نام رئیسہ ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے کوئی نوکری نہیں دیتا۔