امریکی سائنسدانوں نے رونگٹے کھڑے ہونے کی وجہ تلاش کرلی

Last Updated On 24 July,2020 12:25 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) کسی منظر یا فلم کے سین کو دیکھتے ہوئے اکثر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، اس کی وجہ اب سائنسدانوں نے تلاش کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلیات کی جو اقسام رونگٹے کھڑے ہونے کا باعث بنتی ہیں وہ بالوں کی جڑوں اور بالوں کے سٹیم سیلز کو ریگولیٹ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ اعصاب سردی میں مسلز کے کھچاؤ پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور کچھ وقت کے لئے رونگٹے کھڑے ہونے کا باعث بنتے ہیں جبکہ بالوں کی جڑوں کے ساتھ طویل المعیاد بنیادوں پر نئے بالوں کی نشوونما کو متحرک کرتے ہیں۔