پیاسی گلہری کی راہگیر سے پانی مانگنے کی ویڈیو وائرل

Last Updated On 22 July,2020 11:09 am

اڑیسہ: (روزنامہ دنیا) پیاس سے بے حال گلہری راہ گیر سے پانی مانگنے پر مجبور ہو گئی، اس دل پگھلا دینے والے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں تعینات فاریسٹ افسر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک پیاسی گلہری ایک راہ گیر سے بار بار پانی مانگتی دکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو کے مطابق گرمی اور پیاس سے بے حال گلہری نے پاس کھڑے ایک شخص کے ہاتھ میں پانی کی بوتل دیکھی تو دوڑتی ہوئی اس کے پاس آئی اور پچھلی ٹانگوں پر کھڑی ہو کر اس سے باقاعدہ طور پر پانی مانگنے لگی۔

ویڈیو میں گلہری کھڑی ہو کر بار بار پانی کیلئے اشارے کر رہی ہے، قریب کھڑی عورت مرد سے کہہ رہی ہے کہ یہ پیاسی ہے، تم اسے پانی کیوں نہیں دے رہے، اس کے بعد اس شخص نے بوتل گلہری کے منہ سے لگا دی۔