اسلام آباد میں قرآن پاک کے نادر نسخوں کی نمائش کا اہتمام

Last Updated On 22 July,2020 09:58 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں قرآن پاک کے نادر نسخوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، شہری بڑی تعداد بھی ان نسخوں کی زیارت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں قرآن پاک کے قدیم قلمی نسخوں کی نمائش، کئی سو سال پرانے نسخے اہل ایمان کا بیش قیمتی خزانہ شہریوں کے لیے روح کی تسکین کا سامان بن گیا۔ اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں قرآن کریم کے 500 سے لیکر 1000 سال تک کے پرانے نسخے رکھے گئے ہیں۔ نمائش میں سونے اور چاندی کے پانی سے لکھے گئے ترک، ایرانی اورعربی رسم الخط کے قرآن پاک موجود ہیں۔

شہریوں کی بڑی تعد اد بھی ان نسخوں کی زیارت کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔ یہ نادر نسخے پاکستان بھر میں مختلف اسلامی نمائشوں میں بھی عام عوام کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔