لاہور: (روزنامہ دنیا) ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عالم حیوانات میں سب سے بہترین سماعت پروانے کی ہے لیکن اس کے کان نہیں ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن تحقیق آسٹریلیا میں ماہرحیوانات نے کی جن کا کہنا ہے کہ پروانے کو ارتقا نے چمگادڑوں سے بچنا سکھا دیا ہے۔ تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ پروانے کے کان تو نہیں ہیں مگر ان کی جسم کے اندر سننے کی صلاحیت موجود ہے جو انتہائی حساس ہے۔
یہ انسانوں کے مقابلے میں ایک سو پچاس گنا بہتر سن سکتے ہیں جب کہ چمگادڑوں کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ فریکوئنسی کی آوازیں بھی سن سکتے ہیں۔