مصری آرٹسٹوں نے لوہے کے 3 ہزار ٹکڑوں سے بلی کا دیو قامت مجسمہ بنا ڈالا

Last Updated On 19 July,2020 03:30 pm

قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر میں دو آرٹسٹوں نے لوہے کے اسکریپ کے 3 ہزار ٹکڑوں سے 6 میٹر بلند دیوقامت بلی کا مجسمہ بنا دیا۔

دارلحکومت قاہرہ کے رہائشی فنکاروں نے اسکریپ سے دیوقامت بلی کا مجسمہ بنانے میں حصہ لیا، انہوں نے اپنے فن سے فالتو چیزوں سے سیکڑوں دیگر آرئشی اشیا بھی تیار کیں۔

حکومت نے آرٹسٹ کی کوششوں کو سراہا، لوگوں نے بھی خوب پسند کیا، بلی کے بعد اب فنکار قلوپطرہ کا بھی 5 میٹر بلند مجسمہ بنانے کاارادہ رکھتے ہیں۔