لائیو خبریں پڑھتے ہوئے خاتون نیوز کاسٹر کا دانت ٹوٹ گیا

Last Updated On 19 July,2020 09:25 pm

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرائنی خاتون نیوز کاسٹر کے لائیو خبریں پڑھنے کے دوران سامنے والا دانت ٹوٹ کر گرنے ہی والا تھا کہ انہوں نے بڑی مہارت کے ساتھ دانت کو ایسے چھپایا کہ دیکھنے والوں کو شک تک نہ گزرا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوز کاسٹر ماریکا پڈالکو ٹی وی پر لائیو نیوز پڑھ رہی تھیں اور ان کے ہاتھوں میں خبروں کے کچھ صفحے موجود تھے۔

 

 

اسی دوران ماریکا کا سامنے والا دانت ٹوٹ کر پھسلتے ہوئے نیچے گرنے ہی والا تھا کہ انہوں نے بغیر پریشان ہوئے یا خبریں پڑھنے سے وقفہ لئے بغیر گرتا ہوا دانت فوراً اپنے ہاتھ میں چھپا لیا اور خبریں پڑھنا جاری رکھا۔