نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی سنار نے دس لاکھ ڈالر (16 کروڑ پاکستانی روپے ) کے زیورات زمین میں کئی مقامات پر چھپا دئیے ہیں اور لوگوں کو ٹکٹ فروخت کرکے ان کی شناخت میں مدد دینے والے کچھ اشارے دینے کا وعدہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سنار کا دعویٰ ہے کہ جو اس خزانے کو نکالے گا وہی اس کا مالک بھی ہوگا۔ مشی گن کے جوہری جونی پیری کا کاروبار کورونا وبا سے شدید متاثر ہورہا تھا اس لئے اس نے دکان بند کرنے اور 10 لاکھ ڈالر کے زیورات و جواہرات سے رقم کمانے کا سوچا۔
زیورات کو اس نے کئی مقامات پر زمین میں چھپایا ہے اور وہ اس کو ڈھونڈنے کیلئے اشارے ٹکٹ کے ذریعے فروخت کرکے رقم کمائے گا۔