نئی دہلی: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کچھوے کی متعدد نسلیں پائی جاتی ہیں تاہم بھارت سے ایک ایسی خبرآئی ہے جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، ریاست اُڑیسہ میں پیلے رنگ کا نایاب البینو فلیپ شیل کچھوا پایا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ نایاب کچھوا بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک کسان کو کام کے دوران کھیت میں ملا جو اس نے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا۔ اس کچھوے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہو گئی۔
A rare yellow turtle was spotted & rescued in Balasore, Odisha yesterday.
— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) July 20, 2020
Most probably it was an albino. One such aberration was recorded by locals in Sindh few years back. pic.twitter.com/ZHAN8bVccU
ماہرین کے مطابق اس نایاب کچھوے کا پیلا رنگ البینیزم کی وجہ سے ہے۔ فلیپ شیل کچھوا یوں تو پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلادیش میں پایا ہی جاتا ہے مگر یہ البینو کچھوا بھارت میں دوسری بار دیکھا گیا ہے۔
Odisha: A yellow turtle was rescued by locals from Sujanpur village in Balasore district. It was later handed over to Forest Department officials. B Acharya, Wildlife Warden says, "This is a rare turtle, I have never seen one like this." (19.07.20) pic.twitter.com/MWxjLzabyc
— ANI (@ANI) July 19, 2020
اڑیسہ میں ملنے والے پیلے رنگ کے نایاب البینو فلیپ شیل کچھوے کو بعد میں سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔