سمندر میں سکوبا ڈائیور کی کچھوے کے ساتھ جادوئی تیراکی

Last Updated On 23 July,2020 12:18 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) سکوبا ڈائیونگ ایک کھیل ہے جو جواں ہمت اور بہادر افراد کیلئے ناقابل فراموش یادوں کی تخلیق کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کھیل میں شریک افراد اپنے جسم کے ساتھ ایک ایئر ٹینک لگا کر سمندر کی نچلی سطح پر جا کر وہاں کی جادوئی اور پراسرار دنیا کی دریافت کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھی ایک سکوبا ڈائیور نظر آرہا ہے جوکہ معدومی کے انتہائی خطرے سے دوچار کچھوے کے ساتھ جادوئی تیراکی کررہا ہے۔

اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور کچھوے کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے سکوبا ڈائیور کی ہمت کو شاندار لفظوں میں سراہ رہے ہیں۔ اس کوشش کا مقصد معدومی کے خطرے سے دوچار آبی جانوروں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے تا کہ لوگوں میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر ہو سکے اور عام لوگ بھی ان جانوروں کو ہمیشہ کیلئے ختم ہو جانے سے بچانے کے عمل میں شریک ہو سکیں۔