ہنوئی: (روزنامہ دنیا) ویتنام میں ایک ایسی معمر خاتون موجود ہیں جنہوں نے 64 برس سے بال نہیں کٹوائے اور اب یہ زلفیں ایک بڑے سانپ کی مانند 6 میٹر تک طویل ہوچکی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویتنام کے صوبے بین ٹری سے تعلق رکھنے والی 83 سالہ نیگیو تھائی دین نے بتایا کہ جب وہ 19 برس کی تھی تو ان کے والدین نے ان کے بال کٹوائے جس کے بعد ان کے سر میں شدید درد شروع ہوگیا اورعلاج معالجے سے بھی ٹھیک نہیں ہورہاتھا لیکن بال بڑھنا شروع ہوئے تو درد میں بتدریج کمی آتی گئی اور اس کے بعد سے انہوں نے کبھی بھی اپنے بال نہیں کٹوائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے بال سالانہ 10 سینٹی میٹر بڑھے ہیں انہوں نے شیمپو یا صابن سے بھی اپنے بال نہیں دھوئے، اس کی وجہ بھی انہوں نے سر میں درد بتایا ہے۔ ان کی 83 برس کی عمر میں صحت بھی رشک کے لائق ہے جس کی وجہ انہوں نے اچھی خوراک بتائی ہے۔