نیویارک: (روزنامہ دنیا) لاطینی امریکا کے بعض ممالک میں نرم اور سفید چمگادڑوں پر بے اختیار پیار آتا ہے جنہیں وائٹ ٹینٹ میکنگ بیٹ کہا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ چمگادڑیں غاروں میں رہنے کے بجائے درختوں پر رہتی ہیں اوردرخت کے پتوں کو موڑ کر انہیں خیمے کی شکل دے کر گھر بنالیتی ہیں، چمگادڑیں پتے کی باریک رگوں کو کترتی ہیں جن سے پتا خمیدہ ہوکر خیمے کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔
کرہ ارض پر اس وقت چمگادڑوں کی 1300 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں لیکن ان میں سفید رنگت والی صرف پانچ انواع ہی دیکھی گئی ہیں اور ان میں سے سب سے بڑی قسم کی جسامت صرف 5 سینٹی میٹر ہے۔