چینی شہری نے 3 لاکھ ڈالر میں موبائل نمبر خرید لیا

Published On 16 August,2020 07:59 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے ایک شہری نے خوش قسمت ہندسوں پر مشتمل ایک موبائل نمبر 3 لاکھ ڈالر میں خرید لیا ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت تقریباً 5 کروڑ روپے بنتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2017ء میں ہونے والی ایک نیلامی میں لاکھوں یوآن میں ایک ایسا ہی نمبر فروخت کیا گیا تھا۔ اس نمبر کی خاص بات اس کے آخر میں آنے والا سات کا ہندسہ تھا۔ خیال رہے کہ چینی عوام 7 کے ہندسے کو خوش آئند سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ 8 کا ہندسہ چین میں بہت ہی خوش قسمت جبکہ 4 کا ہندسہ منحوسی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

چینی کمپنیاں صارفین کییلئے ایسے ہندسوں پر مشتمل موبائل نمبر متعارف کرواتی ہیں جو مقامی عقائد کے مطابق خوش قسمتی کا باعث بنتے ہیں۔

یہ نیلامی گزشتہ روز آن لائن کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے قسمت آزمائی کرتے ہوئے حصہ لیا تاہم قرعہ ایسے شہری کے نام نکلا جس نے سب سے زیادہ بولی لگائی۔

تین لاکھ ڈالر میں یہ لکی نمبر خریدنے والے شخص نے نیلامی میں شرکت کے لیے چار سو یوآن ادا کیے تھے، جبکہ باقی رقم ادا کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

سیکنڑوں افراد نے یہ خوش قسمت نمبر خریدنے کی کوشش کی، کہا جا رہا ہے کہ اس موبائل نمبر میں 8 کا ہندسہ موجود ہے۔ چینی شہری اس ہندسے کو کامیابی کی علامت سمجھتے ہیں۔