4 انگوٹھوں والا 12 سالہ لڑکا ویڈیو گیمز کا ’’پروپلیئر‘‘ بن گیا

Published On 27 August,2020 11:07 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) مقبوضہ کشمیر میں قدرتی طور پر چار انگوٹھوں کے مالک لڑکے نے اپنی صلاحیتوں کے نکھار کا ذریعہ بنا لیا اور ویڈیو گیمز کا پروپلیئر بن گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شیری بارہ مولا علاقے کے 12 سالہ کشمیری لڑکے فیضان کے ہاتھ میں قدرتی طور پر 4 انگوٹھے ہیں اور وہ چاروں انگوٹھوں کی مدد سے ویڈیو گیمز کھیل کر خود کو بہترین کھلاڑی بنا چکا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ویڈیو گیمز کے ساتھ ساتھ 4 انگوٹھے کرکٹ کھیلنے اور درخت پر چڑھنے میں بھی اس کی مدد کرتے ہیں۔ لڑکے کا کہنا تھا کہ وہ چار انگوٹھوں کو اپنا عیب کے بجائے فخر سمجھتا ہے۔

والدین کو بھی 4 انگوٹھوں سے کوئی پریشانی نہیں، انہوں نے بچپن میں سرجری کے ذریعے زائد انگوٹھے کٹوانے سے بھی انکار کردیا تھا۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں 1500 بچوں میں سے ایک زائد انگوٹھوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔