اسلام آباد: (دنیا نیوز) سولہ سالہ مصورہ لائبہ عمران فن مصوری میں اپنا کمال رکھتی ہیں، کہیں سے بھی تربیت نہیں لی مگر جب انگلیاں چلتی ہیں تو شاہکار تخلیق ہوتا ہے۔
بلیک اینڈ وائٹ پوٹریٹ، برق رفتار گھوڑے، خطاطی کے شاہکاروں سمیت جذبات کی عکاسی کرتے فن پارے طویل تجربہ کاری کے محتاج ہوتے ہیں لیکن یہ تمام اعلی معیار کا کام چھوٹی سی عمر کی لائبہ عمران کے ہاتھوں سے انجام پایا ہے جن کی دلکش تخلیقات سب کو بھاتی ہیں۔
کورونا وبا سے لائبہ گھر تک محدود ہوئیں تو اپنے شوق کو مزید نکھارنے کا موقع ملا، کہتی ہیں فن مصوری کو باقاعدہ سیکھ کر اپنا لوہا منوانا چاہتی ہوں۔
لائبہ کے فن پاروں میں آئل پینٹس، ایکریلیک سمیت چارکول کا استعمال بھی نمایاں ہے جو ان کے فن پاروں کو چار چاند لگا دیتا ہے۔