لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا میں قدرت کی تخلیق کے ایسے شاندار نظارے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان حیرت کی تصویر بن جاتا ہے اور اس کی آنکھیں اسے دیکھ کر یقین نہیں کرپاتیں۔
دنیا میں بے شمار پھول، پھل، پودے اور کیڑے ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر ہم دنگ رہ جاتے ہیں اور آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک تتلی کے بارے میں بتانے والے ہیں۔
دی ڈیڈ لیف بٹرفلائے نام کی تتلی ٹروپیکل ایشیا میں پائی جاتی ہے جو دکھنے میں ایک سوکھے پتے کی طرح ہوتی ہے۔
One of the most incredible examples of camouflage; the Dead Leaf butterfly of Tropical Asia.
— Butterfly Conservation (@savebutterflies) August 23, 2020
When a bird or other predator gets too close, the Dead Leaf closes its wings, rendering itself virtually invisible to the would-be killer! https://t.co/95RSkJYKaK pic.twitter.com/H7hiLbWQGE
اس رنگ برنگی تتلی کی خوبصورتی اپنی جگہ ہے لیکن اس کی خاص بات یہ ہےکہ یہ بالکل کسی سوکھے پتے کی مانند لگتی ہے، جیسے ہی تتلی کو محسوس ہوتا ہے کہ آس پاس کوئی خطرہ موجود ہے تو وہ فوراً اپنے پر بند کرلیتی ہے جس سے یہ اندازہ لگانا ناممکن ہوجاتا ہے کہ یہ تتلی کا یا کوئی سوکھا پتا۔
جب تتلی کو لگتا ہے اب اس کے آس پاس کوئی خطرہ موجود نہیں ہے تو یہ واپس اپنے پر کھول لیتی ہے جو کہ اندر سے بے حد خوبصورت اور رنگ برنگے ہوتے ہیں۔