لندن: (نیٹ نیوز) نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو ہتھکڑی لگانے کا طریقہ سکھانے والا برطانوی پولیس افسر خود کو ہتھکڑی لگا بیٹھا جسے کھولنے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کو بلانا پڑا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر کے خود کو ہتھکڑی لگانے کا دلچسپ واقعہ انگلینڈ کے شہر نارتھمپٹن میں پیش آیا۔
جہاں متاثرہ شخص نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو ریہرسل کرکے دکھا رہا تھا۔
متاثرہ افسر نے ہتھکڑی تو لگائی لیکن وہ جام ہو گئی اور بہت کوششوں کے بعد بھی نہیں کھلی تو ٹریننگ سارجنٹ نے ریسکیو عملے کو فون کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ہتھکڑی کاٹ کر افسر کی جان چھڑائی۔