سوئٹزرلینڈ: (ویب ڈیسک) سوئٹزلینڈ کے ایک قصبے آلٹن میں مقامی لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب اُن پر چاکلیٹ کی بارش ہونے لگی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مقامی چاکلیٹ فیکٹری کے وینٹیلیشن کا نظام خرابی کی وجہ سے چاکلیٹ کے ذرات فیکٹری سے باہر پھینکنا شروع ہو گیا تھا۔
تیز ہوا کی وجہ سے چاکلیٹ کے ذرات قریبی قصبے میں دور دور تک پھیل گئے تھے اور یوں محسوس ہوتا تھا کہ آسمان سے چاکلیٹ کی بارش شروع ہو گئی ہے۔
لنڈٹ اینڈ سپروگلی کمپنی نے قریبی قصبے میں چاکلیٹ کے پھیلنے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی فیکٹری سوئس شہروں زیورخ اور باسل کے درمیان ایک چھوٹے سے قصبے آلٹن میں واقع ہے۔
Kakao-Regen im Oltner Industriequartier: Lüftungsanlage ist schuld daran https://t.co/O9Iorni5Iz pic.twitter.com/3LWZCsHeE0
— Olten (@olten) August 15, 2020
کمپنی کے مطابق اُن کے وینٹیلیشن کے نظام میں خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے کوکو کے ذرات فیکٹری سے باہر آنا شروع ہو گئے تھے۔
فیکٹری کے نزدیک ایک کار کی چھت پر چاکلیٹ کی پرت بیٹھ گئی تھی۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ چاکلیٹ کے ذرات لوگوں کے لیے مضر صحت نہیں ہیں۔ وہ علاقے کی صفائی کے لیے آنے والے تمام اخراجات ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی پیداوار میں اس واقع سے کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ وینٹیلیشن کے نظام میں پیدا ہونے والی خرابی ٹھیک کر لی گئی ہے اور فیکٹری میں کام بدستور جاری رہا۔