لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

Last Updated On 13 August,2020 03:12 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور، اسلام آباد، کے پی کے اور شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ آج بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، میانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بعض اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلو د رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے۔
 

Advertisement