کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں حالیہ بارشوں سے نائی گج ڈیم کو شدید نقصان پہنچا ہے، فیلڈ پروٹیکشن بند میں شگاف پڑ گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دادوکے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں حالیہ عرصے کے دوران ہونے والی بارشوں سے نائی گج ڈیم کوشدیدنقصان ہے۔ ڈیم کے فلڈپروٹیکشن بندمیں شگاف پڑگیا۔ شگاف پڑنے سے ضلع دادو کے 12دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دادو کے 12 دیہات اور نائی گج ڈیم کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد پاک فوج امدادی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے۔ آرمی انجینئرز،موٹربوٹس،میڈیکل ٹیمیں امدادکیلئےپہنچی ہیں۔ متاثرہ علاقےمیں طبی سہولتوں کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہےجبکہ متاثرہ افراد کو خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے۔