مون سون کا چوتھا سپیل آج شام کراچی میں داخل ہونے کا امکان: محکمہ موسمیات

Last Updated On 06 August,2020 09:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) مون سون کا چوتھا سپیل آج شام کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا چوتھا سسٹم آج شام کراچی میں داخل ہوگا، جس سے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے، یہ سسٹم جمعہ اور ہفتہ کو موسلا دھار بارش میں تبدیل ہوسکتا ہے، آج شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج پارہ 41 ڈگری کو چھو سکتا ہے، رات گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
 

Advertisement